صدارتی دفتر کے مطابق، اسپین، تھائی لینڈ اور برونئی کے بادشاہوں، روس، نکاراگوا، بوسنیا، پولینڈ، ترکیہ، سری لنکا، جمہوریہ آذربائیجان، فلپائن، گھانا، یوروگوئے، کوناکری گنی اور مالاوی کے صدور اور سوئٹزرلینڈ اور تھائی لینڈ کے وزرائے اعظم نے اس مناسبت سے صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
اس کے علاوہ چین کے صدر، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ، قطر کے امیر، نائب امیر اور وزیر اعظم اور بیلاروس کے صدر نے بھی ایران کے اسلامی انقلاب کی پینتالیسویں سالگرہ پر صدر ایران کو تہنیتی مراسلے بھیجے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سلسلے میں تہران میں بھی ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں پر 100 ملکوں سفیروں نے حاضر ہوکر صدر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی عوام کو ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی مبارک باد پیش کی۔
آپ کا تبصرہ